قمر زمان چوہدری کا نیب ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے تاکہ زیرو ٹالرننس کی پالیسی اپناتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے تاکہ زیرو ٹالرننس کی پالیسی اپناتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کیا جا سکے، بدعنوانی کے خاتمے سے ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت جدید طرز تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہے جبکہ نیب ہیڈ کوارٹرز کی ڈھانچہ جاتی تبدیلی اور جدت گزشتہ 18 سال کے دوران نیب کے تبدیلی کے عمل کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ہیئت میں اضافہ ہوا ہے اور اسے بتدریج عالمی اور قومی سطح پر انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ادارے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی سرگرمیوں پر عمل پیرا ہے، یہ کامیابیاں نیب کے موجودہ اور سابق چیئرمینوں، افسران اور عملے کے عزم اور سخت محنت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

Leave a Reply