وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ڈپلیکیٹ ٹکٹ کے اجراءکے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔28اگست (اے پی پی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز ای ٹکٹنگ کے ذریعے اب تک 56 کروڑ روپے کے ٹکٹ فروخت کر چکا ہے‘ ریلوے میں 125 سال سے ڈپلیکیٹ ٹکٹ کا نظام موجود نہیں تھا جو اب وضع کرلیا ہے‘ ریلوے کی آزادی ٹرین کراچی سے واپسی کا سفر ایم ایل ٹو کے ذریعے طے کریگی جس کے شیڈول کا اعلان جلد کیا …

لاہور۔28اگست (اے پی پی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز ای ٹکٹنگ کے ذریعے اب تک 56 کروڑ روپے کے ٹکٹ فروخت کر چکا ہے‘ ریلوے میں 125 سال سے ڈپلیکیٹ ٹکٹ کا نظام موجود نہیں تھا جو اب وضع کرلیا ہے‘ ریلوے کی آزادی ٹرین کراچی سے واپسی کا سفر ایم ایل ٹو کے ذریعے طے کریگی جس کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا،ریلوے کانٹی پسنجر ٹرینیں چلانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں‘ موجودہ ٹرینوں کی اپ گریڈیشن اور فریٹ ٹرینوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں‘ سابق وزےر اعظم نواز شرےف استحکام جمہورےت کاروان چلا رہے ہےں،اسلام آباد سے لاہور کے سفر کو جمہوری ٹرےن کا نام دے دےا جائے تو خوشی ہو گی۔وہ پیر کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ڈپلیکیٹ ٹکٹ کے اجراءکے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے‘ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی آزادی ٹرین کو بہت کامیابی ملی‘ ملک بھر میں نوجوانوں‘ بوڑھوں‘ خواتین‘ بچوں نے لاکھوں کی تعداد میں ٹرین کا وزٹ کیا‘ یہ ریلوے کی بہت بڑی اچیومنٹ ہے‘ توقع ہے کہ آئندہ سال 14 اگست پر بھی پاکستان ریلویز آزادی ٹرین کو زندہ رکھے گا

Leave a Reply