23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںترکی کی یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی

ترکی کی یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی

- Advertisement -

ترکی کی یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی
انقرہ ۔ 30 مئی (اے پی پی) ترکی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے شہریوں کو یورپی ممالک کے ویزہ کے بغیر سفر کی اجازت نہ دی گئی تو وہ تارکین وطن میں کمی بارے یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترک حکومت کیلئے انسداد دہشت گردی کے قوانین میں تبدیلی ناممکن ہے جس کا برسلز نے یورپی یونین کا بغیر ویزہ سفری سہولت کے بدلے مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یورپی حکام کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہم انہیں دھمکی نہیں دے رہے بلکہ یہ ایک حقیقت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6825

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں