سری لنکا اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا

سری لنکا اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا بھارت کو سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کولمبو۔ 29 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) جمعرات کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں آئی لینڈرز کے خلاف …

سری لنکا اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا
بھارت کو سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

کولمبو۔ 29 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) جمعرات کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں آئی لینڈرز کے خلاف 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ تیسرے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کو ٹیسٹ کی طرف ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 3 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا جبکہ واحد ٹی ٹونٹی میچ 6 ستمبر کو کولمبو میں ہی کھیلا جائیگا۔

Leave a Reply