عالمی دفاعی رپورٹ کا انکشاف: 52 منٹ کی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے چاررافیل طیارے تباہ، دفاعی برتری کا بیانیہ منہدم ہو گیا

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے انتہا پسند مودی حکومت اور شکست خوردہ بھارتی فوج کی نام نہاد ساکھ کی قلعی کھول دی ہے۔ برطانیہ کے دفاعی جریدے "کِی ایرومیگزین" کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق، معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست بھارتی فضائیہ کیلئے مستقل ڈراؤنا خواب بن گئی ہے۔ رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی 52 منٹ …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے انتہا پسند مودی حکومت اور شکست خوردہ بھارتی فوج کی نام نہاد ساکھ کی قلعی کھول دی ہے۔ برطانیہ کے دفاعی جریدے "کِی ایرومیگزین” کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق، معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست بھارتی فضائیہ کیلئے مستقل ڈراؤنا خواب بن گئی ہے۔ رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی 52 منٹ کی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔ تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے سیریل نمبرز BS001، BS021، BS022 اور BS027 تھے، اور رپورٹ کے مطابق بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کیا اور بھارتی پائلٹس بے بس ثابت ہوئے۔ بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 10 مئی کو JF-17C بلاک-3 نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام S-400 کو ناکارہ بنا کر تباہ کیا، جبکہ پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں واقع بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کر کے بھارتی فضائیہ کو ایک اور شدید دھچکا پہنچایا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی سائبر یونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا، اور یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات کو یکجا کر کے مؤثر کارروائی کی۔ اس سے قبل بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی تسلیم کی تھی۔ نام نہاد پیشہ ورانہ مہارت، مہنگے ہتھیاروں اور کھوکھلے دعوؤں پر قائم بھارتی فضائیہ کی حقیقت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔