اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے اے پی ایس شہدا کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،16 دسمبر 2014 ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔منگل کو سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا …
سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے اے پی ایس شہدا کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،16 دسمبر 2014 ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔منگل کو سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، شہدا اے پی ایس کی یاد میں آج بھی پوری قوم اشکبار ہے ۔
سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہے۔وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،قوم شہدا اے پی ایس کے خاندانوں کے ساتھ آج بھی شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اورنگزیب کھچی نے کہا کہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کیا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔







