اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اے پی ایس کے معصوم شہدا کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری پیغام کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے کہا کہ 16 دسمبر 2014ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ اور آزمائش کا …
اے پی ایس کے معصوم شہدا کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں،قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اے پی ایس کے معصوم شہدا کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری پیغام کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے کہا کہ 16 دسمبر 2014ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ اور آزمائش کا دن تھا جب دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنا کر انسانیت کو شرمسار کیا، اے پی ایس کے شہدا نے علم، امن اور انسانیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کا درد آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں تازہ ہے اور شہدا کے اہلِ خانہ کے صبر و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا کے لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔سیدال خان نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور تمام ادارے یک زبان ہیں۔انہوں نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی اور پاکستان کو ایک پُرامن، محفوظ اور روشن مستقبل کی جانب لے جایا جائے گا۔







