اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہدا کو ان کی 11ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے بیان میں سانحہ اے پی ایس کو پاکستان کی تاریخ کا ایک دلخراش اور ناقابلِ فراموش واقعہ قرار دیا۔ انہوں نےدہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد اور مشترکہ عزم کی تجدید کا اظہار …
سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم کو انتہاپسندی کے خلاف متحد کیا،سپیکر قومی اسمبلی کا پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہدا کو ان کی 11ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے بیان میں سانحہ اے پی ایس کو پاکستان کی تاریخ کا ایک دلخراش اور ناقابلِ فراموش واقعہ قرار دیا۔ انہوں نےدہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد اور مشترکہ عزم کی تجدید کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد اور عزم کی علامت ہیں اور اس سانحے نے پوری قوم کو انتہاپسندی کے خلاف متحد کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے شہدا کے لواحقین کےصبر و استقامت کو پوری قوم کے لیے باعثِ حوصلہ قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پارلیمان مؤثر قانون سازی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ سردار ایاز صادق نے مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے شہر خضدار میں سکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 16 دسمبر عزم، یکجہتی اور محفوظ مستقبل کی تجدید کا دن ہے۔







