اے پی ایس کے معصوم شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کو اتحاد، حوصلے اور قربانی کا عظیم درس دیا،گورنر خیبرپختونخوا

پشاور۔ 16 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ اے پی ایس کو قوم کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش اور دلخراش واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی 11ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ …

پشاور۔ 16 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ اے پی ایس کو قوم کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش اور دلخراش واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی 11ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کو اتحاد، حوصلے اور قربانی کا عظیم درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے ایک کڑا امتحان تھا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ریاست ایسے عناصر کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں امن کے قیام اور معصوم جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور متحد ہوکردہشت گردی کاخاتمہ کریں گے اور خیبرپختونخوا کو ایک پرامن صوبہ بنائیں گے۔

گورنر نے شہدا کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آج بھی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اے پی ایس کے شہدا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔