پنجگور میں بینکوں واملاک پر حملوں میں جرأت کامظاہرہ کرنے والے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت قابل تحسین ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ۔ 16 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ پنجگور میں بینکوں واملاک پر حملوں میں جرأت کامظاہرہ کرنے والے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت قابل تحسین ہے،بلوچستان میں دہشت گردی اور جرائم کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست پوری قوت سے نمٹتی رہے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے پنجگور میں بینکوں اور املاک پر حملوں کے دوران …

کوئٹہ۔ 16 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ پنجگور میں بینکوں واملاک پر حملوں میں جرأت کامظاہرہ کرنے والے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت قابل تحسین ہے،بلوچستان میں دہشت گردی اور جرائم کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست پوری قوت سے نمٹتی رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے پنجگور میں بینکوں اور املاک پر حملوں کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کے جوانوں نے جس جرات اور پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔

شہید کانسٹیبل دودا نعیم نے فرض کی راہ میں جان دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی قوم ان کی مقروض ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی اور جرائم کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست پوری قوت سے نمٹتی رہے گی۔