صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی باجوڑ کے علاقے تانگی میں پولیو ویکسینیشن ٹیم پر حملے کی شدید مذمت، کانسٹیبل اور شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع باجوڑ کے علاقے تانگی میں پولیو ویکسینیشن ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور کانسٹیبل اور شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم کانسٹیبل سجاد احمد کی قربانی کو سلام …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع باجوڑ کے علاقے تانگی میں پولیو ویکسینیشن ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور کانسٹیبل اور شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم کانسٹیبل سجاد احمد کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے قومی مہم پر حملے انسانیت دشمنی کے مترادف ہیں،پولیو کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا، مہم بلا تعطل جاری رہے گی۔