اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دےدی۔ بدھ کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے قانونِ شہادت (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ صدرِ مملکت نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل 2025 کی توثیق کردی جبکہ نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل 2025 کی بھی …
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دےدی۔ بدھ کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے قانونِ شہادت (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
صدرِ مملکت نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل 2025 کی توثیق کردی جبکہ نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل 2025 کی بھی منظوری دےدی ہے۔ صدر مملکت نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیشِ نظر نظرِ ثانی کےلئے وزیر اعظم کو واپس بھجوادیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبوں میں دانش سکولز کے قیام کی صورت میں متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔







