لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق100 ٹن سامان مجموعی طور پر27 ویں امدادی کھیپ الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی، امدادی سامان بدھ کے روز بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورسے روانہ کیا گیا ،جسمیں کمبل، ترپال، کپڑے اور خواتین کے لیئے ضروری سامان کی کٹس شامل ہیں۔ ترسیل کی …
این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ ، ترجمان
لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق100 ٹن سامان مجموعی طور پر27 ویں امدادی کھیپ الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی، امدادی سامان بدھ کے روز بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورسے روانہ کیا گیا ،جسمیں کمبل، ترپال، کپڑے اور خواتین کے لیئے ضروری سامان کی کٹس شامل ہیں۔
ترسیل کی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ خزانہ پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن اور وزیرِ ہائوسنگ پنجاب ایم پی اے میاں بلال یاسین جبکہ دیگر میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت حکومتی اور الخدمت فائونڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
میاں مجتبی شجاع الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔









