اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں سموگ کی ممکنہ صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا۔ ملک میں بڑھتی ہوئی سموگ کی صورتحال کے باعث متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپور میں دھند /سمو گ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔راولپنڈی، اسلام …
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں سموگ کی ممکنہ صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں سموگ کی ممکنہ صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا۔ ملک میں بڑھتی ہوئی سموگ کی صورتحال کے باعث متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپور میں دھند /سمو گ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد سمیت خیبر پختونخواکے متعدد علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی دھند میں شدید اضافہ متوقع ہے۔20 دسمبر تک رات اورعلی الصبح کے اوقات میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گی ۔
این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔ڈرائیور حضرات شدید دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔دھند کی صورت میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابر اپنائیں ۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو دھند کے اثرات سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔ این ڈی ایم اے تمام ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔ این ای او سی کی جانب سے تمام متعلقہ ادارو ں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری معلومات کی فراہمی بھی یقینی بنا ئی جا رہی ہے۔









