اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):بھارت میں اقلیتیں وزیر اعظم نریندر مودی کی ایما پر ہندوتوا کی ریاستی درندگی سے بیزار ہوچکی ہیں،نریندر مودی کےجابرانہ نظام اورہندوتوا کے شرپسندوں کے ظلم و بربریت پربھارت کی شمالی ریاستوں میں مقیم ’’کوکی زوکمیونٹی‘‘ کے مطالبات سامنے آ گئے۔بھارتی جریدہ اکھرول ٹائمز کے مطابق مظلوم کوکی قبائل نے بھارتی جبر وستم کیخلاف منی پور میں الگ انتظامی ڈھانچہ کو مسائل کا واحد حل قرار …
بھارتی ریاست منی پور میں بھی علیحدگی پسند تنظیمیں زور پکڑ گئیں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):بھارت میں اقلیتیں وزیر اعظم نریندر مودی کی ایما پر ہندوتوا کی ریاستی درندگی سے بیزار ہوچکی ہیں،نریندر مودی کےجابرانہ نظام اورہندوتوا کے شرپسندوں کے ظلم و بربریت پربھارت کی شمالی ریاستوں میں مقیم ’’کوکی زوکمیونٹی‘‘ کے مطالبات سامنے آ گئے۔بھارتی جریدہ اکھرول ٹائمز کے مطابق مظلوم کوکی قبائل نے بھارتی جبر وستم کیخلاف منی پور میں الگ انتظامی ڈھانچہ کو مسائل کا واحد حل قرار دے دیا۔
آمرانہ طرزِ عمل سے چلنے والی بھارتی ریاست منی پور میں کوکی زوکمیونٹی نے علیحدہ انتظامی ڈھانچے کا مطالبہ کر دیا کہ کوکی زو کمیونٹی نے جبری نقل مکانی اور جانی ومالی نقصانات برداشت کیے،حریت پسند تحریک کوکی نیشنل آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ پیپلز فرنٹ نے بھی علیحدگی کی حمایت کردی ،طویل ظلم واستبداد کے بعد بی جے پی کی حمایت یافتہ ہندو میتی کمیونٹی کے ساتھ انضمام ممکن نہیں۔
بی بی سی کے مطابق منی پور میں پہلے ہی مئی2023سے اب تک نسلی فسادات کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہِ اجل بن چکے ہیں،سفاکیت اور بربریت کے بعد اقلیتی ریاستیں بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ کرکے برسرِ پیکار ہیں۔بھارت میں ہندوتواراج کیخلاف حریت پسند تحریکیں اس حد تک مضبوط ہو چکی ہیں کہ انہیں اب دبانا ناممکن ہو گیا ہے۔









