اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):حکومتِ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین 'نوٹام' (NOTAM) کے مطابق، بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر عائد پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔اس پابندی کی زد میں نہ صرف بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت طیارے آئیں گے، بلکہ وہ تمام طیارے بھی شامل …
حکومتِ پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):حکومتِ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ‘نوٹام’ (NOTAM) کے مطابق، بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر عائد پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔اس پابندی کی زد میں نہ صرف بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت طیارے آئیں گے، بلکہ وہ تمام طیارے بھی شامل ہوں گے جو بھارتی کمپنیوں کے زیرِ انتظام ہیں یا لیز پر لیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی پروازوں کو بھی پاکستانی حدود استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ پابندی جو پہلے سے نافذ العمل ہے، اب 23 جنوری 2026 تک برقرار رہے گی۔ اس فیصلے سے بھارتی ایئرلائنز کو طویل فضائی راستے اختیار کرنے پڑیں گے، جس سے ان کے ایندھن کے اخراجات اور سفری وقت میں مزید اضافہ ہوگا۔









