اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ڈی کاربنائزیشن کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ڈی کاربنائزیشن صرف الیکٹرک گاڑیوں تک محدود نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو SPAR6C کے زیر اہتمام کم کاربن ٹرانسپورٹ پر منعقدہ ویبنار میں ’’پاکستان کے …
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک کا ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ڈی کاربنائزیشن کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ڈی کاربنائزیشن کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ڈی کاربنائزیشن صرف الیکٹرک گاڑیوں تک محدود نہیں ہو سکتی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو SPAR6C کے زیر اہتمام کم کاربن ٹرانسپورٹ پر منعقدہ ویبنار میں ’’پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں کاربن اخراج میں کمی: آرٹیکل 6 کے تحت تعاون‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرین ہائیڈروجن مستقبل کی بھاری ٹرانسپورٹ کے لیے ایک موثر اور ناگزیر آپشن ہے جس کے لئے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ وفاقی وزیر نے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار، استعمال اور انضمام کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پالیسیوں کی کامیابی موثر تربیت اور ادارہ جاتی صلاحیت کے بغیر ممکن نہیں۔








