اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے بھارت اور اسرائیل کی اشیاء کی برآمدگی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔کیس کی سماعت بدھ کو جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ وکیل ایف بی آر حافظ احسان کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ کا حکم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے …
بھارت اور اسرائیل کی اشیاء کی برآمدگی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے بھارت اور اسرائیل کی اشیاء کی برآمدگی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔کیس کی سماعت بدھ کو جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
وکیل ایف بی آر حافظ احسان کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ کا حکم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے اور عدالتوں کا کام پالیسیوں میں تبدیلی یا معاشی اصولوں میں مداخلت کرنا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کیس میں خارجی تعلقات اور قومی سلامتی کے امور بھی شامل ہیں اور ہائیکورٹ ایس آر او کو غیر قانونی قرار دیئے بغیر احکامات جاری نہیں کر سکتی۔
واضح رہے کہ حکومت نے 2019ء میں بھارت اور اسرائیل کی اشیاء کی برآمدگی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے خلاف مختلف فریقین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے معاملے میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی تھی تاکہ پابندی کا دوبارہ جائزہ لیا جا سکے۔








