پاکستان افریقہ اکنامک کونسل فیڈرل چیپٹر کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب، پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان افریقہ اکنامک کونسل فیڈرل چیپٹر بدھ کو اپنے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی ،جس میں پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں سفارتکاروں، معروف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، نامور پیشہ ور افراد اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان افریقہ اکنامک کونسل فیڈرل چیپٹر بدھ کو اپنے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی ،جس میں پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں سفارتکاروں، معروف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، نامور پیشہ ور افراد اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں معاون خصوصی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حلف برداری کی تقریب سالمیت، تعاون اور اقتصادی سفارت کاری کے نئے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے پاکستان اور افریقی معیشتوں کے درمیان ایک اہم پل کے طور پر پی اے ای سی کے کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے افریقہ کی مضبوط تجارتی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم میں تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ پی اے ای سی اسلام آباد ریجن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبدالباسط، ڈاکٹر شہباز علی ملک، بانی چیئرمین پی اے ای سی اور شیخ رشید عالم سیکرٹری جنرل پی اے ای سی نے بھی تقریب سےخطاب کیا، جنہوں نے پاکستان-افریقہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پی اے ای سی کے وژن اور مستقبل کے روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا۔

تقریب میں پی اے ای سی کی قیادت نے پاکستان میں افریقی شہریوں کے لیے 100 سکالرشپس اور 100 انٹرن شپ کا اعلان کیا تاکہ تعلیم، ہنر کی ترقی اور لوگوں کے درمیان روابط کو فروغ دیا جا سکے۔ اعلان کردہ اضافی اقدامات میں ویزا تک رسائی کی سہولت، کاروبار کے لیے ادائیگی کی سہولت اور تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے لیے عملی مدد شامل ہے۔ مزید برآں راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اور اجالا سینٹر آف ایکسی لینس میں افریقی شہریوں کے لیے 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا۔