اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے لیے چوتھی ہنگور کلاس آبدوز غازی کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔ غازی کی لانچنگ سے پاک بحریہ نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جہاں چین میں زیر تعمیر چاروں آبدوزیں اب سخت سمندری آزمائشوں کے مرحلے سے گزر رہی ہیں اور جلد پاکستان کے حوالے کیے …
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے لیے چوتھی ہنگور کلاس آبدوز غازی کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔ غازی کی لانچنگ سے پاک بحریہ نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جہاں چین میں زیر تعمیر چاروں آبدوزیں اب سخت سمندری آزمائشوں کے مرحلے سے گزر رہی ہیں اور جلد پاکستان کے حوالے کیے جانے کے آخری مراحل میں ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر چار پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (کے ایس اینڈ ای ڈبلیو) میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ٹی او ٹی) کے تحت تعمیر کی جا رہی ہیں۔ ان آبدوزوں کو جدید ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس کیا جائے گا جو دور تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں گی۔ لانچنگ تقریب میں دونوں ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی جو دوطرفہ گہرے تعاون کا عملی مظہر ہے۔









