اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسورس ڈویلپمنٹ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد ارشد بیگ کے ہمراہ الخدمت فاونڈیشن کے زیرانتظام آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔بدھ کو دورہ کے موقع پر وائس پرنسپل آغوش کالج مری وقار حسن نے معزز مہمانوں کو کالج کے تعلیمی نظام، تربیتی سرگرمیوں اور مجموعی وژن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں معزز …
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا ارشد بیگ کے ہمراہ الخدمت فاونڈیشن کے زیرانتظام آغوش کالج مری کا دورہ
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسورس ڈویلپمنٹ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد ارشد بیگ کے ہمراہ الخدمت فاونڈیشن کے زیرانتظام آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔بدھ کو دورہ کے موقع پر وائس پرنسپل آغوش کالج مری وقار حسن نے معزز مہمانوں کو کالج کے تعلیمی نظام، تربیتی سرگرمیوں اور مجموعی وژن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں معزز مہمانوں کو کالج کے مختلف شعبہ جات بشمول کلاس رومز، لائبریری، سائنس لیب، کمپیوٹر لیب اور ہاسٹل بلاک کا دورہ کرایا گیا۔
معزز مہمانوں نے آغوش کالج مری میں طلبہ کو فراہم کی جانے والی جدید اور معیاری سہولیات کو سراہتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعلیمی و فلاحی کردار کی بھرپور تعریف کی اور اسے معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لئے ایک قابلِ تقلید ماڈل قرار دیا۔
وائس پرنسپل وقار حسن نے اس موقع پر کہا کہ آغوش کالج مری میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی و عملی تربیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ معزز شخصیات کی آمد ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے اور اس سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ہمارے تعلیمی مشن کو مزید تقویت ملتی ہے۔دورے کے اختتام پر وائس پرنسپل نے مہمانوں کی کالج آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔









