اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزارت اطلاعات حکومتِ پاکستان (سندھ) کے ترجمان راجہ خلیق الزمان انصاری نے بدھ کویہاں قومی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قومی میڈیا کے کردار، سرکاری معلومات کی موثرر ترسیل اور صوبہ سندھ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔راجہ خلیق الزمان انصاری نے اے پی پی کی پیشہ …
ایم ڈی اے پی پی سےوزارت اطلاعات حکومتِ پاکستان (سندھ) کے ترجمان راجہ خلیق الزمان انصاری کی ملاقات
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزارت اطلاعات حکومتِ پاکستان (سندھ) کے ترجمان راجہ خلیق الزمان انصاری نے بدھ کویہاں قومی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران قومی میڈیا کے کردار، سرکاری معلومات کی موثرر ترسیل اور صوبہ سندھ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔راجہ خلیق الزمان انصاری نے اے پی پی کی پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کو سراہا، منیجنگ ڈائریکٹر نے حکومت کے موقف کی بروقت اور موثرنمائندگی کے لیے راجہ خلیق الزمان انصاری کی کوششوں کی تعریف کی ۔









