اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے میڈک گیلریا انٹرنیشنل اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بدھ کو یہاں اپنے مسیحی ممبران اور انکی فیملیز کی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے کرسمس فیملی گالا کا شاندار انعقاد کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ مہمان خصوصی تھے جبکہ میڈیک گیلریا کے سی ای او منصور شفیق، زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر …
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا میڈک گیلریا انٹرنیشنل اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کرسمس فیملی گالا کا شاندار انعقاد
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے میڈک گیلریا انٹرنیشنل اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بدھ کو یہاں اپنے مسیحی ممبران اور انکی فیملیز کی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے کرسمس فیملی گالا کا شاندار انعقاد کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ مہمان خصوصی تھے جبکہ میڈیک گیلریا کے سی ای او منصور شفیق، زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر فضل الرحمان، ممبر پنجاب اسمبلی و کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب شازیہ رضوان افسر ، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی ،پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ایم ڈی اے پی پی عاصم کھچی،ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق، شکاگو چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمود، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، این پی سی کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، این پی سی کے نائب صدر سید ظفر ہاشمی، این پی سی کے اراکین گورننگ باڈی سمیت مسیحی ممبران اورانکی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کرکےتقریب کو چاند لگا دیئے۔
تقریب میں مسیحی ممبران کی فیملیز اور بچوں میں کرسمس کے تحائف تقسیم کئے گئے، اس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا گیا، ممبران اور انکی فیملیز کیلئے پرتکلف ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ این پی سی اپنے مسیحی ممبران اور انکی فیملیز کی خوشیوں میں شریک ہے، یہ تقریب اسی سلسلے کی کڑی ہے، این پی سی اظہرجتوئی اور صدر آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک نےمہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی ہمارے بھائی ہیں، کرسمس کا تہوار ہمارے لئے بھی خوشیوں کا باعث ہے، سیکرٹری نیئر علی نے کہا کہ این پی سی یہ روایت ہے کہ وہ اپنے ممبران کی خوشیوں کو دوبالا کرنے میں کوئی بھی تہوارہو اسے منانےکا خاص اہتمام کرتا ہے۔ میڈک گیلریا انٹرنیشنل کے سی ای او منصور شفیق کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کا پروگرام نہایت شاندار ہے، ہمارے اداروں میں کئی اہم عہدوں پر مسیحی برادری کے لوگ خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پاکستان کے وقار کو دنیا میں بلند کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،نیشنل پریس کلب کیساتھ ملکر آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کرتے رہیں گے۔
زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر فضل الرحمان نے کہا کہ امن پسند لوگ دوسرے مذاہب کے امن پسند لوگوں کو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں،بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے نیشنل پریس کلب کا یہ ایونٹ بے مثال ہے،نیشنل پریس کلب کو جب بھی ہماری ضرورت ہو توہمیں ملکر کام کرنے میں خوشی ہوگی،ممبر پنجاب اسمبلی و کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب شازیہ رضوان نے تمام مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی بھائیوں کے خوشیوں میں شریک ہیں، این پی سی کی قیادت کو ایسا شاندار پروگرام منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ کوئی بھی تہوار ہو نیشنل پریس کلب اسے بہت ذوق و شوق سے مناتا ہے، دعا ہے کہ این پی سی کی یہ بہاریں سدا قائم و دائم رہیں۔شکاگو چیمبر کے صدر نوید انور نے کہا کہ ایسے تہوار امن کو فراغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،کرسچن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ناصر سلیم اور عقیل انجم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ این پی سی کی قیادت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مسیحی صحافیوں اور انکے خاندانوں کیلئے ایسا شاندار پروگرام منعقد کیا۔









