امریکی فوج کا مشرقی بحر الکاہل میں ایک اوربحری جہاز پرحملہ، 4افراد ہلاک

واشنگٹن ۔18دسمبر (اے پی پی):امریکی فوج نے مشرقی بحر الکاہل میں ایک بحری جہاز پر اپنے تازہ ترین حملے میں 4افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔الجزیرہ کے مطابق یو ایس سدرن کمانڈ (ساؤتھ کام)، جو لاطینی امریکا کے علاقے میں سدرن اسپیئر نامی فوجی آپریشن کی قیادت کر رہی ہے، نے کہا کہ بدھ کو ہونے والے حملے میں چار دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج کی …

واشنگٹن ۔18دسمبر (اے پی پی):امریکی فوج نے مشرقی بحر الکاہل میں ایک بحری جہاز پر اپنے تازہ ترین حملے میں 4افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔الجزیرہ کے مطابق یو ایس سدرن کمانڈ (ساؤتھ کام)، جو لاطینی امریکا کے علاقے میں سدرن اسپیئر نامی فوجی آپریشن کی قیادت کر رہی ہے، نے کہا کہ بدھ کو ہونے والے حملے میں چار دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج کی طرف سے اس بات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا کہ نشانہ بنایا جانے والا بحری جہاز منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھا۔

امریکی فوج کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو میں ایک سپیڈ بوٹ کو تباہ ہو تے دکھایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستے سے گزر رہی تھی اور منشیات کی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں مصروف تھی۔ اس حملے سے ستمبر سے مشرقی بحر الکاہل اور کیریبین میں 26 بحری جہازوں پر ہونے والے امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً ایک سو تک پہنچ گئی ہے۔