بیجنگ۔18دسمبر (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین تمام ممالک کی خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع کی حمایت کرتا ہے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے وینزویلاکے وزیر خارجہ ایوان گل سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ایوان گل نے وینزویلا کے موجودہ داخلی …
چین تمام ممالک کی اپنی خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع کی حمایت کرتا ہے ، چینی وزیر خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔18دسمبر (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین تمام ممالک کی خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع کی حمایت کرتا ہے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے وینزویلاکے وزیر خارجہ ایوان گل سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ایوان گل نے وینزویلا کے موجودہ داخلی حالات سے وانگ ای کو آگاہ کیا اور کہا کہ وینزویلا کی حکومت اور عوام اپنے ملک کی خودمختاری اور آزادی کے دفاع کا پختہ عزم رکھتے ہیں، اپنے قانونی حقوق کی حفاظت کریں گے اور کسی بھی طاقت کے دباؤ اور دھمکی کو قبول نہیں کریں گے ۔
چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین اور وینزویلا اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، باہمی اعتماد اور باہمی حمایت چین اور وینزویلا تعلقات کی روایت رہی ہے۔ چین ہر قسم کے یک طرفہ دباؤ اور کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے اور ہر ملک کو اپنی خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع میں حمایت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو آزادانہ طور پر فروغ دے ، چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بین الاقوامی برادری وینز ویلا کے جائز حقوق کے تحفظ کے موقف کو سمجھے گی اور اس کی حمایت کرے گی۔








