اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی نظامت تعلیم (ایف ڈی ای) نے تمام اسلام آباد ماڈل سکولز، کالجز اور سابقہ ایف جی کالجز (شہری و دیہی علاقوں) میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات 26 دسمبر 2025 سے 3 جنوری 2026 تک ہوں گی۔ تعلیمی سرگرمیاں 5 جنوری 2026 بروز پیر دوبارہ شروع ہوں گی۔ مزید برآں، 10 جنوری بروز ہفتہ عملے کے لیے …
وفاقی نظامت تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی نظامت تعلیم (ایف ڈی ای) نے تمام اسلام آباد ماڈل سکولز، کالجز اور سابقہ ایف جی کالجز (شہری و دیہی علاقوں) میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات 26 دسمبر 2025 سے 3 جنوری 2026 تک ہوں گی۔ تعلیمی سرگرمیاں 5 جنوری 2026 بروز پیر دوبارہ شروع ہوں گی۔
مزید برآں، 10 جنوری بروز ہفتہ عملے کے لیے ورکنگ ڈے کے طور پر مقرر کیا گیا ہے تاکہ انتظامی، تدریسی اور غیر تدریسی امور مکمل کیے جا سکیں۔ یہ ہدایات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای کی منظوری سے جاری کی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر تعلیمیات و کوالٹی ایشورنس، رفعت جبین نے تمام اداروں کے سربراہان اور متعلقہ ایریا ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ تعطیلات کے دوران طلبہ اور عملے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات بروقت اور مؤثر انداز میں کیے جائیں۔









