اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی آگاہی نشست منعقد ہوئی جس میں ملکی داخلی صورتحال، غلط معلومات (مس انفارمیشن و ڈس انفارمیشن) کے پھیلائو اور قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے پوچھے …
ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی آگاہی نشست، ملکی داخلی صورتحال، غلط معلومات کے پھیلائو اور قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی آگاہی نشست منعقد ہوئی جس میں ملکی داخلی صورتحال، غلط معلومات (مس انفارمیشن و ڈس انفارمیشن) کے پھیلائو اور قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے مفصل، مدلل اور اطمینان بخش جوابات دیئے۔ شرکا نے گفتگو کو معلوماتی، بروقت اور شعور اجاگر کرنے والا قرار دیا۔ اختتام پر شرکا نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے افواج پاکستان کی مادر وطن کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق غیر مصدقہ معلومات کا پھیلا قومی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے جبکہ ایسے آگاہی سیشنز کے ذریعے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا موثر تدارک ممکن ہے۔شرکا کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں پاکستان کا روشن مستقبل قرار دیا۔ طلبہ نے کہا کہ پاکستان کے استحکام، سلامتی اور ترقی کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ ہر شہری کا کردار ناگزیر ہے جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور یکجہتی انتہائی ضروری ہے۔
شرکا نے مزید کہا کہ نوجوانوں میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے ایسے سیشنز کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس آگاہی نشست نے پاکستان کے استحکام اور ترقی میں طلبہ کے کلیدی کردار کو نمایاں کیا اور فتنہ الخوارج کے حوالے سے بھی واضح معلومات فراہم کیں۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔









