اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اشتہاری شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بعد تخلیقی پیشوں کے لئے جنم لینے والے مسائل اور ان پیشوں کو غیر ضروری ہونے سے بچانے کے لئے تجاویز طلب کر لیں۔ جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں اشتہاری شعبے میں مصنوعی …
وفاقی وزیر اطلاعات نے اشتہاری شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بعد تخلیقی پیشوں کو غیر ضروری ہونے سے بچانے کے لئے تجاویز طلب کر لیں
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اشتہاری شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بعد تخلیقی پیشوں کے لئے جنم لینے والے مسائل اور ان پیشوں کو غیر ضروری ہونے سے بچانے کے لئے تجاویز طلب کر لیں۔
جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں اشتہاری شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے نفاذ سے تخلیقی پیشوں میں ملازمتوں کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ان پیشوں میں مواد تخلیق کرنے والے، گرافک ڈیزائنرو ایڈیٹرز، تخلیقی ڈائریکٹرز، اداکار و ماڈلز، تکنیکی عملہ اور کیمرہ مین شامل ہیں۔
اس مسئلے کے حل اور ان پیشوں کو غیر ضروری ہونے سے بچانے کے لئے تجاویز کی ضرورت ہے۔ اس لئے عوام اپنی تجاویز [email protected] پر ارسال کریں۔









