اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 دسمبر 2025ء سے عدالتی تعطیلات کا آغاز ہوا جو کہ 31 دسمبر 2025ء تک رہیں گی جبکہ عدالت یکم جنوری 2026 کو معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گی۔ واضح رہے کہ تعطیلات کے باوجود سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے اور اس …
سپریم کورٹ آف پاکستان میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کا آغاز
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 دسمبر 2025ء سے عدالتی تعطیلات کا آغاز ہوا جو کہ 31 دسمبر 2025ء تک رہیں گی جبکہ عدالت یکم جنوری 2026 کو معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گی۔
واضح رہے کہ تعطیلات کے باوجود سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے اور اس دوران ارجنٹ نوعیت کے مقدمات اور دیگر مقررہ (فکس) کیسز کی سماعتیں بھی جاری رہیں گی۔









