اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی ۔حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحاتی و ترقیاتی اقدامات ، ڈیجیٹائزیشن، سکیورٹی، مسافر سہولیات اورایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان ریلوے میں اصلاحات، جدید اقدامات اور بہتر کارکردگی کو سراہا اور لاہور-نارووال ٹرین کی اپ گریڈیشن پر وزیر …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی ۔حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحاتی و ترقیاتی اقدامات ، ڈیجیٹائزیشن، سکیورٹی، مسافر سہولیات اورایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان ریلوے میں اصلاحات، جدید اقدامات اور بہتر کارکردگی کو سراہا اور لاہور-نارووال ٹرین کی اپ گریڈیشن پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال ریلوے سٹیشن کو مزید اپ لفٹ کرنے کی درخواست کی جس پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نارووال سٹیشن کی بہتری اور مزید ترقیاتی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں دونوں وزراء نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق ریلوے کے نظام کو جدید اور عوام دوست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔









