اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے ’TikTok for Business Ads Manager‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد مقامی کاروباروں کو کم لاگت اور آسان ڈیجیٹل اشتہاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔یہ سیلف سروس پلیٹ فارم کاروباری اداروں کو بغیر کسی تکنیکی مہارت کے اپنی اشتہاری مہمات بنانے، بجٹ ترتیب دینے اور کارکردگی بہتر بنانے کی …
ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کے لیے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے ’TikTok for Business Ads Manager‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد مقامی کاروباروں کو کم لاگت اور آسان ڈیجیٹل اشتہاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔یہ سیلف سروس پلیٹ فارم کاروباری اداروں کو بغیر کسی تکنیکی مہارت کے اپنی اشتہاری مہمات بنانے، بجٹ ترتیب دینے اور کارکردگی بہتر بنانے کی سہولت دیتا ہے۔
اس کے ذریعے برانڈز ٹک ٹاک کی متحرک کمیونٹی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور نئے صارفین کو مؤثر انداز میں ہدف بنا سکتے ہیں۔ٹک ٹاک کے مطابق، عالمی سطح پر 73 فیصد صارفین نے پلیٹ فارم پر اشتہارات کے ذریعے نئی مصنوعات دریافت کیں، جبکہ 78 فیصد نے نئے برانڈز کے بارے میں جانا۔ نئے ایڈز منیجر میں تخلیقی ٹولز، لچکدار بجٹ اور سمارٹ ٹارگٹنگ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔









