اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ایکسپریس ہائی وے پر کاک پل سے روات ٹی کراس تک آج (جمعرات) کو5 بجے تک ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد سے کاک پل اور روات جانے والے شہری متبادل راستے کے طور پر کاک پل سے کہوٹہ روڈ کے ذریعے ماڈل ٹائون ہمک سے جی ٹی …
ایکسپریس ہائی وے پر کاک پل تا روات ٹی کراس ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ایکسپریس ہائی وے پر کاک پل سے روات ٹی کراس تک آج (جمعرات) کو5 بجے تک ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد سے کاک پل اور روات جانے والے شہری متبادل راستے کے طور پر کاک پل سے کہوٹہ روڈ کے ذریعے ماڈل ٹائون ہمک سے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں جبکہ روات جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو سواں کے راستے راولپنڈی کی جانب موڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی رہنمائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران موقع پر موجود ہوں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اوقات میں اپنے سفر کے لئے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھ کر نکلیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔مزید معلومات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ہنگامی نمبر پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔









