اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اے آر وائی نیوز کے سینئر صحافی راشد حبیب کے جواں سال بھانجے کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشد حبیب کے بھانجے کے اچانک انتقال کی …
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا اے آر وائی نیوز کے سینئر صحافی راشد حبیب کے جواں سال بھانجے کے اچانک انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اے آر وائی نیوز کے سینئر صحافی راشد حبیب کے جواں سال بھانجے کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشد حبیب کے بھانجے کے اچانک انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔








