پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کی اہم کارروائی، داعش خراسان کے ترجمان دہشت گرد خارجی سلطان عزیز اعظّام پاک افغان بارڈر ایریا سے گرفتار

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے بڑی کارروائی کے دوران داعش خراسان کے ترجمان دہشت گرد خارجی سلطان عزیز اعظّام کوپاک افغان بارڈر ایریا سے گرفتارکرلیاگیا، حالیہ دنوں میں پاکستانی حکام نے داعش خراسان کے خلاف کئی ہائی پروفائل گرفتاریاں کی ہیں اوراہم کارروائیوں سے داعش خراسان کو بڑا دھچکا لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق داعش خراسان (آئی ایس آئی ایس۔کے) کے ترجمان اورتنظیم کے آفیشل میڈیا وِنگ …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے بڑی کارروائی کے دوران داعش خراسان کے ترجمان دہشت گرد خارجی سلطان عزیز اعظّام کوپاک افغان بارڈر ایریا سے گرفتارکرلیاگیا، حالیہ دنوں میں پاکستانی حکام نے داعش خراسان کے خلاف کئی ہائی پروفائل گرفتاریاں کی ہیں اوراہم کارروائیوں سے داعش خراسان کو بڑا دھچکا لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق داعش خراسان (آئی ایس آئی ایس۔کے) کے ترجمان اورتنظیم کے آفیشل میڈیا وِنگ الاعظائم فائونڈیشن کے بانی دہشت گرد خارجی سلطان عزیز اعظّام کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کر لیا۔

الاعظائم فائونڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اور پراپیگنڈا سرگرمیوں کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے، خارجی عزیز اعظام کی گرفتاری کے بعد میڈیا سرگرمیاں بھی معطل ہو گئیں۔ حالیہ دنوں میں پاکستانی حکام نے داعش خراسان کے خلاف کئی ہائی پروفائل گرفتاریاں کی ہیں، ہونے والی گرفتاریوں میں تنظیم کے ترجمان سلطان عزیز اعظّام کی 16 مئی 2025 کو کی گئی گرفتاری بھی شامل ہے۔ یہ بات اقوامِ متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی سولہویں رپورٹ میں سامنے آئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کارروائیوں سے داعش خراسان کے تنظیمی ڈھانچے کوعالمی سطح پر کمزور کر دیا گیا ہے اور کئی منصوبہ بند حملے ناکام بنا دیے گئے جبکہ تنظیم کے جنگجوئوں کی تعداد میں کمی آئی ہے، اسی طرح اہم کمانڈرز و نظریاتی رہنمائوں کو نیوٹرلائز کر دیا گیا ہے۔

مئی 2025 میں سلطان عزیز اعظّام اور سینئر رہنما ابو یاسر الترکی کی گرفتاری جیسے اقدامات کے نتیجے میں تنظیم کی آپریشنل طاقت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کارروائیوں کے باعث ’’وائس آف خراسان‘‘ جیسے اہم پراپیگنڈا پلیٹ فارمز بھی معطل ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں