برسلز۔19دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کے لئے 105 بلین ڈالر کا قرضہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرین کو آئندہ 2 سال کے لئے اس کی فوجی اور اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بلاسود قرض فراہم کرنے پر …
یورپی یونین کا روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کےلئے 105 بلین ڈالر کا قرضہ فراہم کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
برسلز۔19دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کے لئے 105 بلین ڈالر کا قرضہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرین کو آئندہ 2 سال کے لئے اس کی فوجی اور اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بلاسود قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سفارت کاروں نے بتایا کہ رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ روس کے خلاف یوکرین کے دفاع کی غرض سے سرمایہ کاری کے لئے روس کے منجمد اثاثوں کی بجائے کیپٹل مارکیٹس سے قرضہ لیا جائے گا ۔ یورپی یونین کونسل کے صدرنے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کو 27۔ 2026 کے لئے 90 بلین یورو( 105 ارب ڈالر )کی امداد فراہم کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔ انہوں نے فنڈنگ کے ذرائع کی وضاحت نہیں کی لیکن سربراہی اجلاس کے نتائج کے مسودے کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ سرمایہ یورپی یونین کے بجٹ کے خلاف محفوظ کیپٹل مارکیٹس سے آئے گا تاہم روس کے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں کے استعمال پر بات چیت بھی جاری رہے گی۔
روس سے جنگی معاوضے ملنے کے بعد ہی یوکرین مشترکہ قرضے کی بنیاد پر یورپی یونین کا قرض واپس کرے گا۔ اس وقت تک، روسی اثاثے منجمدرہیں گے جبکہ یورپی یونین نے متن کے مطابق قرض کی ادائیگی کے لئے انہیں استعمال کرنے کا حق بھی محفوظ رکھا ہے۔
کریملن نے کہا ہے کہ اگر اس کے اثاثے استعمال کرنے کا منصوبہ آگے بڑھا تو وہ قانونی کارروائی شروع کرے گا اور روس میں غیر ملکی اثاثوں کو ضبط کر لے گا۔ روس کے مرکزی بینک نے کہا کہ وہ یوکرین کی مالی اعانت کے لئے منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش پر روسی عدالتوں میں یورپی بینکوں کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا۔








