وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر سے اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم کے صدر کی ملاقات

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر سے اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم (آئی سی وائی ایف) کے صدر طحہٰ ایہان اور ڈائریکٹر جنرل یونس نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی سی وائی ایف کے وفد نے او آئی سی رکن ممالک میں تعلیم، نوجوانوں کی ترقی اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں فورم کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ گفتگو …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر سے اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم (آئی سی وائی ایف) کے صدر طحہٰ ایہان اور ڈائریکٹر جنرل یونس نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی سی وائی ایف کے وفد نے او آئی سی رکن ممالک میں تعلیم، نوجوانوں کی ترقی اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں فورم کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ گفتگو میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور ٹارگٹڈ تربیتی پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے آئی سی وائی ایف کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا۔

دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ممکنہ تعاون کے مواقع پر غور کیا جس میں خاص طور پر مہارت پر مبنی تربیتی اقدامات پر توجہ دی گئی تاکہ نوجوانوں کی روزگار کے قابل صلاحیتوں اور استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔ وجیہہ قمر نے نوجوانوں پر مرکوز تعلیم اور تربیت کے حوالے سے آئی سی وائی ایف کی خدمات کو سراہا اور عملی تعاون کے امکانات تلاش کرنے بالخصوص قومی ترجیحات سے ہم آہنگ مہارتوں کی ترقی کے شعبے میں حکومت کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی روابط جاری رکھنے اور تعلیم و ہنر پر مبنی تربیتی پروگراموں میں تعاون کے ٹھوس شعبوں کی نشاندہی کے لیے مشترکہ کوششیں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں