نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے ضروری/نقد آور فصلات کے ساتواں اجلاس

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو کابینہ کمیٹی برائے ضروری/نقد آور فصلات کے ساتویں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی کے اراکین کے علاوہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وزارت تجارت، وزارت منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کے سینئر حکام اور تمام صوبوں کے زرعی محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو کابینہ کمیٹی برائے ضروری/نقد آور فصلات کے ساتویں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی کے اراکین کے علاوہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وزارت تجارت، وزارت منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کے سینئر حکام اور تمام صوبوں کے زرعی محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے مختلف طریقوں اور ذرائع پر غور کیا گیا۔

ملک میں گندم کی فصل اور گندم کے ذخائر پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس میں مشاہدہ کیا گیا کہ سال 2025-26 کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ذخیرہ شدہ گندم وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ ربیع 2025-26 کے لیے گندم کی بوائی سے متعلق صوبوں کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے جو مقررہ اہداف کے مطابق پائے گئے۔ یہ بہتری عبوری قومی گندم پالیسی 2025-26 کے بروقت نفاذ کے باعث ممکن ہوئی جس سے کاشتکار برادری میں مثبت تاثر اور اعتماد پیدا ہوا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تصدیق شدہ بیج اور اہم زرعی مداخل (ان پٹس) کی ہموار دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور گندم میں خودکفالت کے لیے اجتماعی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ بہتر گندم اقسام کے ذریعے پیداواری صلاحیت بڑھانے والے شعبوں پر توجہ مرکوز کریں اور آئندہ برسوں میں قومی غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے وفاقی و صوبائی سطح پر مسلسل رابطہ و ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں