مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ راولپنڈی کی ممبر شپ کا عمل مکمل

راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ راولپنڈی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ٹیم ڈویژنل صدر وایم این اے آسیہ ناز تنولی کی ہدایت پر ممبر شپ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ اس موقع پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر شپ کے حوالےجانچ پڑتال کی گئی۔کارکنان کی جانچ پڑتال کے موقع پر ایم این اے ہما چغتائی ،ایم پی اے طاہرہ مشتاق ، سینئر نائب …

راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ راولپنڈی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ٹیم ڈویژنل صدر وایم این اے آسیہ ناز تنولی کی ہدایت پر ممبر شپ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ اس موقع پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر شپ کے حوالےجانچ پڑتال کی گئی۔کارکنان کی جانچ پڑتال کے موقع پر ایم این اے ہما چغتائی ،ایم پی اے طاہرہ مشتاق ، سینئر نائب صدر روبینہ تحسین ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈسٹرکٹ شمسہ کنول ،ڈسثرکٹ نائب صدر ثمینہ عارف، جنرل سیکرٹری پی پی 18گل آفرین و دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی رہنماؤں کا کہنا تھا نئے ممبران کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی کی علامت ہے. ن لیگ کی یہ خاصیت ہےکہ وہ خواتین کو عزت دیتی ہے جس کی مثال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں جتنے میگا پراجیکٹس ہیں وہ سب ن لیگ کی کارکردگی ہے. ہم نے پارٹی کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہے۔

مزید خبریں