اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):نجکاری کمیشن، حکومت پاکستان کے زیراہتمام (کل)منگل کو پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 75 فیصد حصص کے لئے بولی منعقدہوگی۔نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بولی دہندگان کی طرف سے سیل شدہ بولیاں صبح ساڑھے 10 بجے جمع کرائی جائیں گی۔ پی آئی اے کی بولی کے لئے ریفرنس قیمت کی منظوری پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری …
نجکاری کمیشن، حکومت پاکستان کے زیراہتمام پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 75 فیصد حصص کے لئے بولی(کل) منگل کو منعقد ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):نجکاری کمیشن، حکومت پاکستان کے زیراہتمام (کل)منگل کو پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 75 فیصد حصص کے لئے بولی منعقدہوگی۔نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بولی دہندگان کی طرف سے سیل شدہ بولیاں صبح ساڑھے 10 بجے جمع کرائی جائیں گی۔ پی آئی اے کی بولی کے لئے ریفرنس قیمت کی منظوری پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری بولیاں موصول ہونے کے بعد دیں گے۔ دوپہرساڑھے تین بجے شروع ہونے والی تقریب میں بولی دہندگان کی موجودگی میں بولیاں کھولی جائیں گی۔
تقریب میں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گااور نجکاری کے عمل کو طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی بولی کے عمل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ پی آئی اے کی نجکاری وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت کی جا رہی ہے، حکومت پاکستان تمام قواعد و ضوابط کے مطابق نجکاری کے شفاف، قابل اعتماد اور مستند عمل کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔بیان کے مطابق نجکاری کا عمل وزیرِ اعظم کے شفافیت کے وژن کے مطابق تمام ٹی وی چینلز، حکومتِ پاکستان اور پرائیویٹائزیشن ڈویژن کے متعلقہ سوشل میڈیا ہینڈلز سے بھی نشر کیا جائے گا، قومی کیریئر کی نجکاری کی جا رہی ہے تاکہ ‘لیجنڈ کی شان سے واپسی’ کو یقینی بنایا جا سکے۔








