پشاور۔ 23 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز ضلع کرک کے علاقے گرگری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے پولیس شہدا کےلواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ ان …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ضلع کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ واقعے کی مذمت،5اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 23 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز ضلع کرک کے علاقے گرگری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے پولیس شہدا کےلواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس موبائل پر حملہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت دشمن اقدام ہے،
عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن و امان کے قیام کےلئے جان کی قربانیاں دینے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔








