صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی کرک میں پولیس موبائل پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کرک میں پولیس موبائل پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے شہداءکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کے دفاع اور …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کرک میں پولیس موبائل پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے شہداءکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کے دفاع اور امن و امان کےلئے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ وطن کی حفاظت کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو جنتِ فردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے۔