اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24گھنوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہےگا جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف …
آئندہ 24گھنوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک اور شمالی علاقوں میں شدید سرد رہےگا، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24گھنوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہےگا جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہا۔ پنجاب اوربالائی سندھ کے اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر: مظفر آباد (شہر 11، ایئرپورٹ 05)، پنجاب: مری 09، راولپنڈی (شمس آباد01، کچہری 03، چکلالہ 03) ، گڑھی دوپٹہ 03 ، اسلام آباد (سید پور 01)، خیبر پختونخوا : بالاکوٹ ، میر کھانی، 02، باچا خان ایئرپورٹ، تخت بائی 01،گلگت بلتستان: استور 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برف باری (انچ): کالام میں 2.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی08، گوپس منفی04،کالام ،کوئٹہ منفی03، قلات منفی02 اور مالم جبہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








