آئی سی سی آئی میں سابق صدر منور مغل مرحوم کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے منگل کو اپنے سابق صدر اور معروف کاروباری رہنما منور مغل مرحوم کی گیارہویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر عرفان چوہدری، چیئرمین فائونڈر گروپ شیخ طارق صادق، سابق صدور عبدالرئوف عالم، زبیر احمد ملک، …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے منگل کو اپنے سابق صدر اور معروف کاروباری رہنما منور مغل مرحوم کی گیارہویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر عرفان چوہدری، چیئرمین فائونڈر گروپ شیخ طارق صادق، سابق صدور عبدالرئوف عالم، زبیر احمد ملک، ظفر بختاوری، میاں اکرم فرید، محمد اعجاز عباسی، میاں شوکت مسعود، خالد جاوید، خالد اقبال ملک، احسن ظفر بختاوری، ایگزیکٹو ممبران، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ، سیکرٹری جنرل سی ڈی اے لیبر یونین چوہدری محمد یاسین، مارکیٹس کے صدور، جنرل سیکرٹریز، تاجر رہنمائوں اور مرحوم منور مغل کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

مولانا خورشید احمد قادری نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے آئی سی سی آئی کے دیگر مرحوم سابق صدور مزمل صابری، چوہدری محمد اسلم، خالد مسعود بھولا، محمد صدیق بٹ اور محمد رضا خان کے علاوہ چیمبر کے دیگر ممبران کے لیے بھی دعا کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ منور مغل 20 دسمبر 2014ء کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔ وہ آئی سی سی آئی کے بانی ارکان میں سے ایک تھے۔ وہ دو مرتبہ آئی سی سی آئی کے صدر رہے اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی کے طور پر بھی منتخب ہوئے۔ انہوں نے تاجر برادری اور خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بے شمار خدمات انجام دیں۔