چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کانیب لاہور کا دورہ، سوزوکی سیالکوٹ موٹرز کیس کے متاثرین میں186 ملین روپے تقسیم

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب لاہور کا دورہ کیا اور سوزوکی سیالکوٹ موٹرز کیس میں عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کے شکار متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر مرزا فاران بیگ ڈی جی نیب لاہور کی سرپرستی میں 186.188 ملین روپے کی رقم 136 مستحق دعویداروں میں تقسیم کی گئی۔ …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب لاہور کا دورہ کیا اور سوزوکی سیالکوٹ موٹرز کیس میں عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کے شکار متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر مرزا فاران بیگ ڈی جی نیب لاہور کی سرپرستی میں 186.188 ملین روپے کی رقم 136 مستحق دعویداروں میں تقسیم کی گئی۔

ترجمان نیب کے مطابق متاثرین میں تقسیم کی جانے والی یہ رقم پلی بارگین کے ذریعے برآمد کی گئی، جو لوٹی گئی عوامی رقم کی واپسی کے لیے نیب کے مؤثر احتسابی نظام کی عکاس ہے۔ مجموعی برآمد شدہ رقم کا 50 فیصد حصہ اس مرحلے پر متاثرین میں تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ بقیہ 50 فیصد رقم آئندہ دنوں میں قانونی و انتظامی تقاضے مکمل ہونے کے بعد تقسیم کی جائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور شفاف طریقے سے رقوم کی واپسی کے لیے نیب کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ ھوکہ دہی سے متعلق تمام مقدمات میں باقی مانده رقوم کی برآمدگی اور تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے ۔چیئرمین نیب نے جاری تفتیشی مقدمات پر جامع پیش رفت رپورٹس بھی طلب کیں اور متاثرین کو درپیش مسائل کی نشاندہی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیب انصاف کی فراہمی، شفافیت اور عوامی اعتماد کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں بلا تعطل جاری رکھے گا۔چیئرمین نیب کے وژن کی روشنی میں می ڈی جی نیب لاپور، مرزا فاران بیگ نے نیب لاہور کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سال 2025 کے دوران بیورو کو 6000 سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 98 فیصد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔

مزید برآں اب تک دھوکہ دہی کے مقدمات میں تقریباً 21 ہزار سے زائد متاثرین میں رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں، جو نیب لاہور کی مؤثر کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ڈی جی نیب لاہور نے عوام کو دھوکہ دینے میں ملوث عناصر کے خلاف نیب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور شفافیت فوری انصاف اور عوامی سہولت کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھے ہوئے ہے۔ تقریب میں شریک شرکاء نے چیئرمین نیب کی قیادت میں نیب لاہور کی جانب سے کیے گئے مؤثر آور بروقت اقدامات کو سراہا۔