الیکشن کمیشن پاکستان کی پوسٹل بیلٹ پیپر سے متعلق ہدایات جاری،پوسٹل بیلٹ پیپرز کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10جنوری مقرر

لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پوسٹل بیلٹ پیپر سے متعلق تفصیلی ہدایات جاری کر دیں۔پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جنوری مقرر کی گئی ہے۔پوسٹل بیلٹ پیپر ان ووٹرز کے لیے ہے جو پولنگ کے روز پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے سے قاصر ہوں۔سرکاری ملازمین، سکیورٹی فورسز اور انتخابی ڈیوٹی پر مامور افراد پوسٹل بیلٹ کے اہل ہوں گے۔پوسٹل بیلٹ پیپر …

لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پوسٹل بیلٹ پیپر سے متعلق تفصیلی ہدایات جاری کر دیں۔پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جنوری مقرر کی گئی ہے۔پوسٹل بیلٹ پیپر ان ووٹرز کے لیے ہے جو پولنگ کے روز پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے سے قاصر ہوں۔سرکاری ملازمین، سکیورٹی فورسز اور انتخابی ڈیوٹی پر مامور افراد پوسٹل بیلٹ کے اہل ہوں گے۔پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے اہل ووٹرز کو مقررہ طریقہ کار کے تحت درخواست جمع کرانا لازم ہوگا۔پوسٹل بیلٹ پیپر کی بروقت وصولی اور واپسی کے لیے طے شدہ ٹائم لائن پر سختی سے عمل ہوگا۔