اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے سرکاری دورہ کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر حسین العیساوی، صدرمجلس محافظہ نجف نے صدرِ مملکت کو رخصت کیا۔صدر آصف علی زرداری نے دورہ عراق کے دوران عراق کے صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کیں۔ صدرِ مملکت نے اپنے دورہ کے دوران نجف اور …
صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے سرکاری دورہ کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے سرکاری دورہ کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر حسین العیساوی، صدرمجلس محافظہ نجف نے صدرِ مملکت کو رخصت کیا۔صدر آصف علی زرداری نے دورہ عراق کے دوران عراق کے صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کیں۔
صدرِ مملکت نے اپنے دورہ کے دوران نجف اور کربلا کے گورنرز سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی تعاون اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے بغداد، نجف اور کربلا میں مقاماتِ مقدسہ پر حاضری دی اور عقیدت کا اظہار کیا۔







