یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘جاری

راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘جاری کیا ہے۔ نغمہ قائداعظم کے فرمودات اور قیامِ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاس ہے۔ نغمہ دشمنوں کے عزائم کے خلاف قومی استقامت اور عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ نغمے میں قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نغمہ …

راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘جاری کیا ہے۔ نغمہ قائداعظم کے فرمودات اور قیامِ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاس ہے۔

نغمہ دشمنوں کے عزائم کے خلاف قومی استقامت اور عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ نغمے میں قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

نغمہ قائداعظم کےافکار کی تجدید اور پاکستان کے محفوظ و باوقار مستقبل کا مظہر ہے۔ یومِ قائد کے موقع پر جاری کیا گیا نغمہ بابائے قوم سے قوم کی والہانہ محبت کی عکاسی کرتا ہے۔