اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائدِ اعظم محمد علی جناح کی بصیرت اور جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن پاکستان نصیب ہوا قائدِ اعظم کی دور اندیش قیادت اور ان کے زریں اصول آج کی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں۔ یومِ قائدِ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ …
بابائے قوم کا یوم پیدائش تجدید عہد کا دن

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائدِ اعظم محمد علی جناح کی بصیرت اور جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن پاکستان نصیب ہوا قائدِ اعظم کی دور اندیش قیادت اور ان کے زریں اصول آج کی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں۔
یومِ قائدِ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے بابائے قوم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ قائداعظم نے 1926 سے 1944 کے دوران چار بار کشمیر کا دورہ کیا۔
یومِ قائد پاکستانی قوم کا کشمیر سے نظریاتی رشتہ اجاگر کرتا ہے۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیں۔







