کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے وفد نے کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی اور سماجی بہبود کے منصوبوں اور پاک چین دوستی کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کے قونصل جنرل کی جانب سے بلوچستان کونسل آن فارن ریلیشنز (بی سی ایف آر) اور …
بلوچستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے وفد کی کراچی میں چینی قونصل جنرل سے ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے وفد نے کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی اور سماجی بہبود کے منصوبوں اور پاک چین دوستی کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
چین کے قونصل جنرل کی جانب سے بلوچستان کونسل آن فارن ریلیشنز (بی سی ایف آر) اور ٹیم بلوچستان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
وفد کے ارکان میں چنگیز حسین خان، محمد خان اور احمد خان شامل تھے۔ اس موقع پر تعلیمی تعاون، یونیورسٹیوں کے مابین الحاق اور اسکالرشپ کے مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں اطراف نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے چین کی جدید ٹیکنالوجی اور ترقیاتی اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔تقریب کے اختتام پر وفد نے قونصل خانے کی بہترین مہمان نوازی کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کی علامت کے طور پر یادگاری تحائف اور سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔







