کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد کی حدود میں 26 دسمبر 2025ء کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد کی حدود میں 26 دسمبر 2025ء کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد کی حدود میں واقع پاکستان سیکرٹریٹ اور تمام وفاقی ادارے 26 دسمبر بروز جمعہ کو بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہسپتال، بینکس، ضروری سروسز کے دفاتر، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس کے …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد کی حدود میں 26 دسمبر 2025ء کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد کی حدود میں واقع پاکستان سیکرٹریٹ اور تمام وفاقی ادارے 26 دسمبر بروز جمعہ کو بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہسپتال، بینکس، ضروری سروسز کے دفاتر، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ کابینہ ڈویژن کا 24 دسمبر کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا۔